• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر کی پاکستان کو امریکا۔طالبان معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت

قطر کی پاکستان کو امریکا۔طالبان معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت


خلیجی ملک قطر نے پاکستان کو امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔

پاکستان میں قطری سفیر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 29 فروری کو ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مذکورہ دعوت قطری ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا اور طالبان معاہدے سے متعلق اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے موقف رہا ہے کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے میں پاکستان اور قطر کا کلیدی کردار ہے۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کا موقف تسلیم کر رہی ہے۔

وزیرخارجہ نے امید ظاہر کی کہ امن معاہدے پر دستخط بین الافغان مذاکرات کی طرف لے جائیں گے۔

تازہ ترین