• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست دے دی

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی نرخ بڑھانے کی درخواست دے دی


کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست کردی۔

نیپرا حکام نے کہا ہے کہ کے-الیکٹرک نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سے جون 2019 تک کی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے37 پیسے اضافہ دیا جائے۔

جولائی سے ستمبر 2019 تک کی سہ ماہی کی مد میں ایک روپے 44 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا۔

نیپرا کے مطابق کے-الیکٹرک نے رواں مالی سال کے 6 مہینوں کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے۔

اس کے علاوہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 13 پیسے فی یونٹ مانگا گیا ہے۔

اسی طرح اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 78 پیسے فی یونٹ اور ستمبر کے لیے 40 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

اکتوبر کے لیے  19 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔

اس کے ساتھ نومبر کے لیے ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ اور دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں 2 روپے 35 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق کے-الیکٹرک کی ان درخواستوں کی سماعت 4 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔

تازہ ترین