• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی ریسلرز کے اخراجات عالمی تنظیم نے اٹھائے

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شریک تینوں پاکستانی ریسلرز کے ایونٹ میں قیام و طعام کے اخراجات یونائٹیڈ ورلڈریسلنگ کے حکام نے برداشت کئے، البتہ سفری اخراجات خود کشتی رانوں نےبرداشت کئے۔ ٹیم کے منیجر راشد خان نے بھارت میں قیام کے اخراجات خود برداشت کئے، بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں ریسلرز کے چار دن کےقیام کے اخراجات ا یک لاکھ روپے50ہزار بھارتی روپے آئے ، پاکستانی ریسلرز کو ابتداء میں ہوٹل کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اتر پردیش میں ہوٹل بک کرلیا جہاں کا ویزا نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ہوٹل میں قیام کی اجازت نہیں ملی۔ بعد میں منتظمین نے میزبان شہر دہلی میں ہوٹل کا انتظام کیا ۔ بھارتی ریسلنگ حکام نے پاکستانی ریسلرز کو انڈین پرو ریسلنگ لیگ میں شر کت کی دعوت دی ہے، پاکستان کے ریسلرز طیب رضا نے بھارتی اور یونائیٹڈریسلنگ حکام کا بہتر سہولتوں کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا ہے۔

تازہ ترین