• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیورپول کوچز سے سیکھنے والے کراچی میں کوچنگ کرینگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش فٹ بال کلب لیور پول کے کوچز اسٹیون گلیپسی اور پال او برائن سے ٹریننگ لینے والے کراچی یونائٹیڈ فٹبال12 کوچز کمیونٹی لیگ میں نوعمر بچوں اور بچیوں کو ٹریننگ دیں گے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے کراچی یونائٹیڈ فٹبال کلب کے کوچز کے لیے دبئی میں تربیتی پروگرام کا انتظام کیا تھا۔ اس بات کا اظہار فرحان احمد اور عمران علی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ کوچز کلب کے دیگر کوچز کو تربیت فراہم کریں گے اور کراچی یونائٹیڈ کے کمیونٹی سینٹرز کی جانب سے کھیلنے والے بچوں کے لیے، تربیت کے دوران حاصل کردہ مہارتیں اور ٹیکنکس استعمال کریں گے۔
تازہ ترین