• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورقلندرز نے پنڈی اسٹیڈیم میں مورچہ سنبھال لیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) دو میچوں میں شکست کے زخموں سے چور لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب مورچہ پنڈی اسٹیڈیم میں سنبھال لیا ہے۔ لاہور اور پشاور زلمی کا میچ جمعے کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور کو ابتدائی دونوں میچوں میں ملتان اور اسلام آباد کی ٹیموں نے شکست دی تھی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم منگل کی شام راولپنڈی پہنچ گئی ہے۔ سینئر کھلاڑی محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا ۔ ہم نے غلطیاں کیں ، مواقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے ، بہتر فیصلے نہیں کئے، امید ہے آئندہ میچز میں اچھی پرفارمنسز کے مومنٹم کو برقرار رکھیں گے ۔ محمد حفیظ نے کہا کہ جیت جاتے تو دس رنز بنانے کی بھی خوشی ہوتی ۔ سنچری بھی بنائی ہوتی تو ہارنے کے بعد مزہ نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز سے شائقین کرکٹ پیار کرتے ہیں ۔ پرفارمنس اچھی نہیں ہو گی تو تنقید کرنا شائقین کا حق ہے ۔ہم متحد ہیں ، بہتر کھیل کر شائقین کے دل جیتیں گے۔
تازہ ترین