• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز کی جذباتی ننھے پرستار کو میچ دیکھنے، پلیئرز سے ملنے کی دعوت

قلندرز کی جذباتی ننھے پرستار کو میچ دیکھنے، پلیئرز سے ملنے کی دعوت 


راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈکے ہاتھوں شکست پر دلبرداشتہ ہونے والے قلندرز کے ننھے پرستار کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے بچے کو اسٹیڈیم آکر میچ دیکھنے اور قلندرز سے ملاقات کی دعوت دیدی ۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ قلندرز کی انتظامیہ بچے سے رابطے کی کوشش کررہی ہے، خواہش ہے کہ وہ بچہ اسٹیڈیم آکر میچ دیکھے اور قلندرز سے ملاقات کرے۔

ننھے فین کی لاہور قلندرز کے ساتھ اس قدر جذباتی وابستگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے پاکستان سے لوگ لاہور قلندرز سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز بظاہر تو لاہور کی ٹیم ہے لیکن اس کو محبت کرنے والے پورے پاکستان میں بستے ہیں۔

بچے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے بچے کو فرنچائز ٹیم بدلنے کی پیشکش کردی تھی ۔عاطف رانا پر امید ہے کہ ننھا قلندر، لاہور کا ہی مداح رہے گا۔

تازہ ترین