• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساوی تنخواہ کا کیس جیتنے کے بعد سمیرا احمد کا بی بی سی سے سیٹلمنٹ

لندن (پی اے) ایمپلائمنٹ ٹربیونل میں مساوی تنخواہ کا کیس جیتنے کے بعد سمیرا احمد کا بی بی سی سے سیٹلمنٹ ہو گیا۔ کارپوریشن نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ انتہائی قابل قدر پریزنٹر کے ساتھ کام جاری رکھے گی، تاہم اس نے سیٹلمنٹ کے اعداد و شمار ظاہر نہیں کئے۔ گزشتہ ماہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بی بی سی احمد اور ساتھی پریزنٹر جیرمی وائن کے مابین تنخواہ کے فرق میں جنسی امتیاز نہ ہونے کو ثابت کرنے میں ناکام رہی تھی۔ احمد کا اس وقت کہنا تھا کہ وہ یہ معاملہ حل ہونے پر خوش ہے۔ بی بی سی نے ایک بیان میں کہا کہ سمیرا احمد اور بی بی سی حالیہ ٹریبونل کے بعد کسی سیٹلمنٹ پر پہنچنے پر خوش ہیں۔ سمیرا بی بی سی کی ایک قابل قدر پریزنٹر ہیں اور اب یہ معاملات ختم ہو گئے ہیں اور ہم سب مستقبل پر فوکس کرنا چاہتے ہیں۔ ہم سامعین کیلئے زبردست پروگرام بنانے کیلئے اکٹھے مل کر کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ بی بی سی، سمیرا یا این یو جے اس کیس پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ پوائنٹس آف ویو کے پریزنٹر جیرمی وائن کی تنخواہ کے مقابلے میں سامعین کے فیڈ بیک شو نیوز واچ کی میزبانی کیلئے اسے 700000 پونڈ کم معاوضہ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین