• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر پاکستان رابطہ کونسل کا اظہار تعزیت

برمنگھم(پ ر) سابق میئر کراچی الخدمت، فائونڈیشن کے سابق صدر اور جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما اور ہر دلعزیز شخصیت نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے انتقال پر پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس، سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر، مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شائین، برمنگھم کے چیئرمین سید مشتاق شاہ گیلانی اور برمنگھم کے سکریٹری سجاول خان حیدر خیل نے مرحوم کی دینی اور ملی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے میئر کراچی اور الخدمت کے صدر کی حیثیت سے کراچی اور اندرون سندھ میں سماجی اور فلاحی کاموں میں عوام کی بھرپور خدمت کی ان کے دور کو آج بھی لوگ یاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ رات کی تاریکیوں میں کراچی شہر کے دورے کرتے تھے ،انتھک کوششوں سے انہوں نے کراچی کو ایک مثالی شہر بنا دیا تھا، کراچی کے ترقیاتی کاموں کا خود جاکر جائزہ لیا کرتے تھے پاکستان کے غریب اور مظلوم عوام کے دکھ درد کا احساس رکھنے میں رول ماڈل تھے، بے سہارا عوام کی انہوں نے بڑی خدمت کی ہے، عوام ان کی بے مثال خدمات کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، رابطہ کونسل کے رہنمائوں نے مرحوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت۔ درجات بلندی اور آنے والے مراحل میں آسانیاں فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تازہ ترین