• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو :پاکستان میں سیاحت سے متعلق سیمینار منعقد ہوگا

اوسلو( ناصر اکبر)ایمبیسی آف پاکستان اوسلو میں پاکستان میں سیاحت سے متعلق سیمینار کاانعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کامقصد پاکستان میں سیاحت کے مواقع کو اجا گر کرنا ہے ۔ سفارتخانہ پاکستان میں ہونے والے اس سیمینار میں مختلف ٹور آپریریٹرز کے ذریعہ پیش کردہ ٹور پیکجز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جائینگی ۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ حال ہی میں پاکستان 2020میں ٹاپ 10سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل ہوا ہے ۔ فوربز اور کونڈ ے ناسٹ نے بھی 2020کیلئے پاکستان کو بہترین سیاحتی مقام کیلئے چنا ہے ۔ سب سے بڑھ کر اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ پاکستان بین الاقوامی عملے کیلئے فیملی سٹیشن بن جائے گا ۔ امریکہ اور ناروے نے بھی پاکستان کیلئے اپنی سفری ایڈوائزی تبدیل کی ہے ۔سفارتخانہ پاکستان نے کہا کہ اس سیمینار میں شامل ہو کر پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کریں۔
تازہ ترین