• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کو بےیار و مددگار نہ چھوڑا جائے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کی رپورٹ کے بعد تفتان بارڈر کی بندش سے ایران میں موجود پاکستانی زائرین شدید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مقامات مقدسہ کا براستہ سڑک سفر کرنے والے زائرین کی اکثریت کا تعلق متوسط طبقے سے اور ان کے وسائل محدود ہوتے ہیں۔ان زائرین کو بے یارومددگار نہ چھوڑا جائے۔انھوں نے کہا کہ ایران میں موجود پاکستانی سفارت خانے کو ان زائرین کی مدد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خاطر خواہ انتظامات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے لیے امدادی سرگرمیاں موجود ہ حالات کا تقاضہ ہیں۔

تازہ ترین