• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا کی سرپرستی کا الزام، ڈی آئی جی کو جواب کیلئے مہلت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے اسکیم 33 میں سوسائٹی کی زمین پر مبینہ قبضے کی سرپرستی کے الزام میں ڈی آئی جی عامر فاروقی کو جواب جمع کرانے کےلیےمہلت دیدی ہے، سماعت کے موقع پر ڈی آئی جی کے فوکل پرسن پیش ہوئے اور کہاکہ پولیس ہرگز عدالتی احکامات نظر انداز نہیں کر سکتی، تاہم جواب جمع کرانے کے لئے مہلت دی جائے، عدالت نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئےتین ہفتے کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، درخواست گزارکے مطابق قبضہ مافیا نے پولیس کی مدد سے سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کیا جبکہ مدد مانگنے پر ہمارے خلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا جس کے بعدمسلسل پولیس ہراساں کررہی ہے، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ہراساں کرنےسے روکا جائے۔

تازہ ترین