• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفورا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر دکان میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق

صفورا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر دکان میں جا گھسا، ایک شخص جاں بحق 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) صفورا چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر بے قابو ہوکر دکان میں جا گھسا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود صفورا چورنگی ٹوٹل پمپ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابوہو کر دو گاڑیوں کو روندتا ہوا رنگ کی دکان میں جا گھسا،حادثے کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوگئےجنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک شخص جاں بحق ہو گیا،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت50سالہ نوشاد ایوب ولد ایوب جبکہ زخمی کی ذیشان ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص اسی علاقے کا رہائشی ہے، ٹینکر ڈرائیور اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین