• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمت اللہ کا انتقال،ڈی ایم سیزکا دودن تمام سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کے انتقال پر ڈی ایم سیز کے چیئرمین کا اظہاافسوس، دودن تک تمام سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان،افسران آج جنازے میں شرکت کریں گے چیئر مین سید نیئر رضانے کہا کہ نعمت اللہ خان نے بحیثیت سٹی ناظم شہر قائد کی ترقی اور عوامی خدمت میں بے مثال کردار ادا کیا چیئر مین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی ،وائس چیئر مین سید شاکر علی نے کہا کہ مرحوم نے شہر کراچی کی ترقی و تعمیرکے لئے نا قابل فراموش خدمات انجام دیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ انہوں نے شہر کراچی کی ترقی و تعمیرکے لئے نا قابل فراموش خدمات انجام دیں ،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر وسیم مصطفیٰ سومرو و دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کی شہر کی ترقی کیلئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا وہ ایک ایماندار اور محنتی انسان تھے دریں اثناء نعمت اللہ خان کے انتقال پر سوگ میں 25 فروری کو بلدیہ شرقی میں تعطیل رہی جبکہ 26 فروری کو مرحوم کی نماز جنازہ میں بلدیہ شرقی کے افسران وملازمین شرکت کریں گے۔
تازہ ترین