• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی انتظامیہ سے اختیارات چھین رہی ہے،متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے ما سٹر پلا ن کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھا رٹی سے علیحدہ کر کے ایک الگ اتھا رٹی بنانےکی مذمت کر تے ہو ئے سندھ حکومت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی ہے، اراکین اسمبلی نے کہا کہ کر اچی سے اختیارات چھین کر صوبا ئی سطح پر منتقل کر نے کا عمل بد ستو ر جا ری ہے ہو نا تو یہ چاہیے تھا کہ بلد یا تی حکو متو ں کو با اختیار بنایا جا تا لیکن سندھ حکو مت اپنی نااہلی اور بد عنو انیو ں کو چھپانے کیلئے کر اچی کی انتظا میہ سے بچے کھچے اختیا رات بھی چھین رہی ہے ما سٹر پلا ن ہمیشہ سے کے ڈی اے کے ما تحت رہا ہے جیسے پہلے ایک سازش کے ذریعے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنا کر رشوت کا بازارگرم کر کے زیر اثر لا یا گیا اور اب اسکو ایک الگ اتھا رٹی بناکر اختیارات سلب کئے جا رہے ہیں اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس سندھ ہا ئی کو رٹ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کیا کہ سندھ حکو مت کو اختیارات سلب کر نے سے روکا جا ئے اور شہر ی حکو متو ں کو آئین کے آرٹیکل 140-Aاس کی روح اور متن کے مطا بق با اختیار بنا یا جا ئے۔
تازہ ترین