• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم میں شہری لااکھوں روپے اور موبائل فونز سے محروم

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی، چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 8 گاڑیوں تین موٹرسائیکلوں دورکشوں ،طلائی زیورات،اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ گنج منڈی کو سید ساجد گیلانی نے بتایا کہ گزشتہ رات چند نامعلوم افرادکارخانے کا تالا توڑ کر 30 سلائی مشینیں چوری کر کے لے گئے۔تھانہ رتہ امرال کو واصف جہانگیر نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوا ر میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ۔ تھانہ پیرودھائی کو نبیل حیات خان نے بتایا کہ گھر کے باہر 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ وارث خان کو حافظ محمد نذیر نے بتایا کہ گھر کے باہر گلی میں کھڑا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوا ر اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں 6ہزار روپے اور موٹر سائیکل نمبر آرآئی این8228کی رجسٹریشن بک تھی ۔ تھانہ وارث خان کو گل آغا نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور ہوں میں اور میرا بھائی محمد آغا اینٹیں لے کر ظفر الحق روڈ پر آئے اینٹیں اتار کر گاڑی صاف کر رہے تھے کہ ایک رکشہ پر سوار 3نامعلوم ملزمان آگئے جو اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 12ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد خالد چوہدری ولد چودھری نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں گاڑی میں بیٹھا کہ 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں نقدی اور میرا موبائل فون تھا ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو عرفان حیدر نے بتایا کہ ہم فوڈ سٹریٹ راولپنڈی سے سیونتھ روڈ پر آئے تواسی دوران 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ہم سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ نیوٹاؤن کو محمد سفیر انجم نے بتایا کہ 2نامعلوم ملزمان جوموٹرسائیکل نمبر 536 پر سوا ر تھے نیوکٹاریاں مارکیٹ میں مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ صادق آبادکو علی رضا نے بتایاکہ راجہ ٹاؤن شکریال میں ہمارے کمرے سے طاہر نامی شخص 2 موبائل ، ایک کمبل و دیگر گھریلو سامان چوری کر کے لے گیا ۔ تھانہ صادق آبادکو لیاقت حیات نے بتایاکہ میرے مامو ں کے گھر ڈھوک کالا خان سے نامعلوم چور اے سی کا آئوٹ ڈور یونٹ اور کیمرے والا ڈرم چوری کر کے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو محمد ریاست نے بتایا کہ مریم شادی ہال کے پاس 2نامعلوم موٹرسائیکل سوا ر میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کو فربادعلی نے بتایا کہ میں پیدل جارہاتھاکہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کینٹ کو صلاح الدین نے بتایا کہ میں نے امان اللہ خان کے ہمراہ یوبی ایل کشمیرروڈسے 8لاکھ 34ہزارروپے نکلوائے رقم نکلوانے کے بعد ہم دونوں کامران چوک پہنچے تو2لڑکے موٹر سائیکل پرآگئے ،اسلحے کی نوک پرہمیں روک لیااوررقم چھین کرموٹرسائیکل پرفرارہوگئے۔تھانہ ویسٹریج کو عمراسماعیل نے بتایاکہ 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پر مجھ سے میرا موبائل،10ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے انہوں نے امیرحمزہ مسجد کے پاس شفیق جنرل سٹور پر بھی واردات کی ۔تھانہ ویسٹریج کو عبیدہ خانم نے بتایاکہ عابدہ پروین،جواد کیانی اور بسماء میرے گھر کے دروازے کا تالا توڑ کر2 لیپ ٹاپ،بیڈ روم کی الماری میں سے ایک لاکھ70ہزار روپے ،میری اصل اسناد، بنک کے سرٹیفکیٹس وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ نصیرآبادکو سیدفرحان احمد نے بتایا کہ 2 ملزم اسلحہ کی نوک پر مجھ سے موبائل اور7ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔تھانہ ریس کورس کو ارشدرحمان نے بتایاکہ چور میرے گھر کے تالے توڑ کرموبائل، 25ہزارروپے اورطلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سول لائن کو دانیال ارشدرانانے بتایا کہ میں میزان بینک تلسہ روڈ برانچ گیا وہاں گن پوائنٹ پر ایک شخص اے ٹی ایم کیبن کے اندر آیا اور مجھ سے موبائل گھڑی اور3ہزارروپے چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ ٹیکسلاکو محسن علی ہیڈ ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول نے بتایا کہ چور ہمارے سکول کے تالے توڑ کرفوٹو سٹیٹ مشین،کمپیوٹرپرنٹر،کمپیوٹر،ایل سی ڈی، اہم دستاویزات ،2ٹیبلٹ،سیلنگ فین ڈبہ،لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کاسی پی یوچوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو محمد علی نے بتایاکہ دوران سفر کسی نےمیری جیب میں سے موبائل چوری کرلیا۔تھانہ واہ کینٹ کوشاہدرحیم نے بتایا کہ نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات ،4لاکھ 65ہزارروپے،پرائزبانڈمالیتی45ہزارروپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ جاتلی کو صائمہ نورین ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ سکول کالس نے بتایا کہ نامعلوم چور سکول کے تالے کاٹ کر اور سکول کے ساتھ ملحقہ کریانہ سٹور کے تالے کاٹ کر 4ہزارروپے، ایل ای ڈی ، الیکٹرک کانٹا، ای سی ای کٹ ، اور سامان کریانہ مالیتی 50ہزارروپے چوری کرکے لے گئے۔ دریں اثناء تھا نہ کھنہ کے علا قے بر ما ٹا ئو ن میں محمد عبید اللہ کی مو ٹر سائیکل آر آئی وی 253 گھر کے با ہر سے چوری ہو گئی،تھا نہ آبپا رہ نے پولیس نے پولی کلینک میں لا ئے گئے نیم بے ہو ش اویس حیدر کی جیب سے 60 ہزار روپے اور موبا ئل فون چوری کر نے کے الزام میں ایمبو لینس کے ڈرائیور جان لا شا ری کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ۔ ویمن پولیس نے روبینہ تجمل کی رپورٹ پرزونیہ بی بی کے خلاف 29 لاکھ روپے ، بھا رہ کہو پولیس نے اشفاق احمد کی رپورٹ اعجاز حسین کے خلاف 3 لاکھ 50 ہزار روپے،انڈسٹریل ایر یا پولیس نے بشیر بیگم کی رپورٹ پر خلیق احمد کے خلاف ایک کروڑ 56 لاکھ روپے ،کورال پولیس نے ذیشان نصیب کی رپورٹ پر عامر سیاب کے خلاف 3 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقد مہ درج کر لیا۔
تازہ ترین