• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے ملزموں کو مقدمہ کی نقول فراہم،سانحہ راجہ بازار کیس میں گرفتار ،دو افراد شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج شوکت کمال ڈار نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار تینوں ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کر کے فرد جرم کیلئے تین مارچ کو طلب کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے انعام اللہ، رضوان اللہ اور تصور اقبال کو بارود برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے سانحہ راجہ بازار کیس کے الزام میں گرفتار اجمل خان اور بخت شاہ کو دس روزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کر دیا جبکہ کوٹلی ستیاں کے علاقہ میں پولیس پارٹی پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار ملزم سہیل احمد کا 28فروری تک تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تھانہ واہ کینٹ میں درج قتل کیس کے ملزم زاہد محمود کو شناخت پریڈ کے بعد آج عدالت طلب کرلیا۔
تازہ ترین