• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی پرقبضہ کی کوشش اورفائرنگ کے الزام میں 7افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں زمین پرقبضہ کرنے کی کوشش اورفائرنگ کے الزام میں7 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چکری روڈ پر سہال گاؤں میں زمین کے تنازع پر فائرنگ اورہنگامہ آرائی وبلوہ کرنے والے ملزموں کوحراست میں لے لیاگیا۔سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتےہوئےایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی۔ ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اور ایمونیش بھی برآمد کرلیا۔
تازہ ترین