• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص صفائی، ملاوٹ اور دیگر خلاف ورزیوں پر 5 فوڈ پوائنٹس سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت، حشرات کی موجودگی اور ناقص صفائی پر 5 فوڈ پوائنٹس کو سربمہر کر دیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر1 لاکھ 76ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ راولپنڈی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیاء، ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت پریعقوب کریانہ سٹور اور حفیظ پنسار سٹور کو سیل کردیا۔ زائدالمیعاد اشیاء کی سٹوریج پرشیروز انٹرپرائز گودام جبکہ چوہوں کی موجودگی،گندے اور بدبودارماحول کی بناء پرجھولے لعل بیف شاپ کو سربمہر کیا گیا۔ اٹک کی ڈیری سیفٹی ٹیم نے چوہوں اوربلیوں کی موجودگی،ریکارڈ کی عدم دستیابی،ناقص صفائی پر نوید ملک شاپ کو سیل کیا۔ جہلم میں چیکنگ کے دوران بلال ٹریڈرز اور چوہدری ٹریڈرز کی پروڈکشن اصلاح تک بند کردی گئی۔ڈویژن بھر میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی دودھ اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 166فوڈپوائنٹس کوانتظامات کی بہتری کیلئے وارننگ نوٹس بھی جاری کیے۔
تازہ ترین