• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیروفلسطین میں ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند کی جائے ، ٹی این ایف جے

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مشکلات سے نجات کیلئے مسلم امہ متحدہوکر عالمی سرغنے اور اس کے پٹھوئوں سے چھٹکار حاصل کرے ، اس مقصدکیلئے استعمارکے بجائے ذاتِ پروردگار کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوجائے ۔اسی میں ہماری نجات اور کامیابی و سرفرازی کا رازمضمر ہے، عشرہ اجر رسالت کا آغاز بدھ یکم رجب کو امام محمد باقرکی ولادت کے تقاریب کے انعقادکے ساتھ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی عشرہ اجررسالتؑ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرایس ایم رضوی کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے باورکرایاکہ حضرت امام محمد باقر کی تعلیمات پر عمل کرکے نہ صرف معاشرے کی اصلاح کو یقینی بنایا جاسکتا ہے بلکہ انسانیت کو درپیش گونا گوں مسائل و مصائب ،مشکلات اور حوادثات و سانحات سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ازلی دشمن بھارت نے کشمیر جنت نظیر کو جہنم بنا رکھا ہے ،ہندو بنیا عالمی استعمار کی ایما ء پرکشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی کررہا ہے۔ عالمی استعمار اور اس کی پٹھو آلہ کار قوتیں پاکستان کے ایٹمی قوت بننے اور سی پیک پر خار کھائے بیٹھی ہیں، بھارت آغا ز ہی سے پا کستان کو عدم استحکام و انتشار سے دوچار کرنے کیلئے نت نئے منصوبے بناتا رہتاہے جسے ناکام کرنے کیلئے قومی قوم کو یکجان دو قالب ہونا ہوگا۔
تازہ ترین