• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ناموس رسالت مذہبی فریضہ ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور( وقائع نگار خصوصی ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم ،پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر ، مولانا عبدالعزیز نے دروس ختم نبوت خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت کی دعوت کو دنیاکے کونے کونے تک پہنچایاجائے گا، ہم اپنے اسلاف کے نقشہ قدم پر چلتے ہوئے عدم تشددکی پالیسی کو اپناتے ہوئے ہرچیلنج کا مقابلہ کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والا دور انتہائی خطرناک دورہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ،ختم نبوت کا مسئلہ قومی مسئلہ ہے یہ تمام فرقوں اورپارٹیوں کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا۔علماء نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اس عقیدے کے بغیر اسلام نامکمل ہے عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور تحفظ ناموس رسالت ہم سب کا مذہبی فریضہ ہے اوریہ قومی مسئلہ ہے ۔
تازہ ترین