• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے53 کنٹریکٹ ملازمین بر طرف

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے 53 کنٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے بر خاست کر دیا ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد رحمان گیلانی نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تمام ملازمین بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ آٹومیشن سسٹم پروجیکٹ میں کام کر رہے تھے۔ کنٹریکٹ پورا ہونے پر ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی گئی اور نوکری سے برخاست کر دیا گیا، کنٹریکٹ ملازمین کو برخاست کرنے سے سے دیگر کنٹریکٹ ملازمین بھی تذبذب کا شکار ہیں۔
تازہ ترین