• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ماہ بعد بھی ڈرگ کورٹ میں جج تعینات نہ ہوسکا،کیسز التوا کا شکار

لاہور (وقائع نگار خصوصی )دو ماہ گزر جانے کے بعد بھی تاحال ڈرگ کورٹ میں جج کی تعینا تی نہ ہوسکی ۔ سیکٹروں ریگولر کیس التوا کا شکار ہیں جس کی وجہ سے سائلین اور وکلا کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ڈرگ کورٹ میں درخواست ضمانتوں کے لیے ڈیوٹی جج مقرر کر رکھا ہے لیکن وہ ہفتے میں ایک دن کام کرتے ہیں جبکہ کسی ریگولر کیس کی سماعت نہیں ہوتی سائلین کی جگہ وکلا بھی تاریخیں لے کر پریشان ہیں۔عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا اور سائلین نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ لاہور ڈویژن کی اہم عدالت میں جج مقررکیا جائے تاکہ زیرالتوا کیسوں کو جلد از جلدنمٹایا جاسکے ۔
تازہ ترین