• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

لاہور( اپنے نامہ نگار سے،جنرل رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی کی زیر صدارت گذشتہ روز پنجاب سول سیکرٹریٹ میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی بہاولپور ڈویژن کی ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی ،کمشنر بہاولپور، چیئرپرسنز ڈی او پی سی، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بہاولپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 472 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 378 کا ازالہ کیاجا چکا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی نے کہا کہ کمیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور جس طرح اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالہ کو ممکن بنایا جا رہا ہے وہ بھی باعث اطمینان ہے۔ کمشنر او پی سی پسند خان بلیدی نے کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔
تازہ ترین