• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ، ایک سے7گھنٹے کی تاخیر کا شکار

لاہور ( جنرل رپورٹر ) مسافر ٹرینوں کا شیڈول ایک بار پھر متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کراچی اور کوئٹہ سے آنےاور جانے والی ٹرینیں ایک سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات و پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی پاکستان ٹرین 7 گھنٹے جبکہ علامہ اقبال 5 گھنٹے ، پاک بزنس 4 گھنٹے 40 منٹ ، جناح 4 گھنٹے 30 منٹ، کراچی 4 گھنٹے، ملت 3 گھنٹے 45 منٹ ، تیزگام 3 گھنٹے ،شاہ حسین اور قراقرم 2 گھنٹے 45 منٹ اور عوام 1 گھنٹہ اپنے وقت مقررہ سے تاخیر کا شکار رہیں ۔جبکہ کوئٹہ سے آنے والی اکبر 6 گھنٹے اور جعفر 1 گھنٹہ لیٹ رہی۔ڈی سی اولاہور یلوے شیریں حنا اصغر کے مطابق لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر سے آنے والی مسافر ٹرینوں کی وجہ سے لیٹ روانہ ہوئیں منگل کے روز جناح دوپہر 2 بجکر 30 منٹ کی بجائے شام 4 بجے ، پاک بزنس شام 4 بجے کی بجائے شام 5 بجے روانہ ہوئی ۔ڈی سی او لاہور کے مطابق باقی تمام گاڑیاں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں ۔
تازہ ترین