• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زائرین کی آمدورفت پر پابندی سے متعلق بیان سے تعلق نہیں‘شیعہ کانفرنس

کوئٹہ( این این آئی) بلو چستان شیعہ کا نفرنس کے سینئر نا ئب صدر مسر ت آغا نے گزشتہ دنوں ایک نیوزایجنسی کی طر ف سے ان کے نا م سے منسوب شائع بیان کی تر دیدکر تے ہو ئے کہاہے کہ میں نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا جس میں کورونا وا ئرس کی وجہ سے ز ائر ین کی آمد و رفت پر پا بند ی کی حما یت کی ہو ۔انہوں نے مز ید کہا کہ بلوچستان شیعہ کا نفر نس تقریباً 3سال سے مختلف حکومتی اد اروں کے عد م تعاون اور ز ائرین کی آمد ورفت میں مشکلات پیدا کر نے کی مختلف اند رونی و بیر ونی سا زشوں کی وجہ سے ز ائر ین کے امور کو چھو ڑ چکی ہے اور ان معاملات میں کوئی مد اخلت نہیں کر تی۔ بلو چستان شیعہ کا نفرنس ملت تشیع کے واحد نما ئند ہ ادارے کی حیثیت سے کسی ادارے کے امور میں مد اخلت کر تی ہے اور نہ ہی کسی شخص اور ادارے کو اپنے امور میں مد اخلت کی اجازت دیتی ہے۔ زا ئرین کی آمد و رفت کے انتظا می امور سے ہٹ کر پورے ملک سے آنے والے زائر ین کیلئے سہو لیات اور آسا نیاں فراہم کر نے کی کوششوں میں ہمیشہ حکو مت اور دیگر اسٹیک ہو لڈ رز کا سا تھ دیا اور کوئٹہ میں زا ئرین کے قیا م کیلئے بلو چستا ن شیعہ کانفرنس نے بھر پور کر دار ادا کیا اور خد مات فراہم کر نے میں صف اول کا کر دار ادا کیا ۔حکو مت اور دیگر متعلقہ اداروں پر واضح کر نا چاہتے ہیں کہ مقامات مقدسہ کی زیارت پر جانا ہما رے عقید ے کا حصہ ہے او ر اس سلسلے میں کسی صو رت ہم زا ئرین کی آمدورفت پر پا بند ی کی کسی کوشش یا سا زش کا حصہ بنے اور نہ ہی ایسی کو ششوں کو بر داشت کر یں گے ۔
تازہ ترین