• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلوچستان بلوچ ثقافتی دن کوسرکاری طورپرمنانے کااعلان کرے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ایم این اےمیرعبدالرؤف مینگل، چئیرمین جاویدبلوچ نےوزیراعلٰی پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے دومارچ کلچر ڈےکوسرکاری طورپرمنانےکےاعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ بزدار حکومت نےبلوچ ثقافتی دن کی مناسبت سےقابل رشک فیصلہ کیاہے جس سےبلوچ قوم کے تاریخی پس منظر کواہمیت ملی ہےجس کی تقلیدکرتے ہوئےحکومت بلوچستان بھی دومارچ کوسرکاری طورمنانے کااعلان کرے اوربلوچستان میں بلوچ قوم سمیت دیگراقوام کی ثقافت واہمیت اور حیثیت کوقبول کیاجائےکیونکہ بلوچستان کی تاریخی اہداف اور ثقافتی پس منظر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔تاریخی اور ثقافتی اعتبار سےبلوچستان خطہ میں بنیادی اہمیت کاعامل ہےجس کاثقافتی ورثہ مہر گڑھ کی ہزاروں سالہ قدیم زمانےکے ثقافتی تہذیب وتمدن ہےاس کوحکومت بلوچستان سرکاری طورپر منانے کااعلان کرےاورباقاعدہ اس دن کے موقع پرثقافتی وادبی پروگراموں کے لئے مقامی ادیب شاعر اور گلوکاروں کوقومی ثقافت کو اجاگر کرنے پریوارڈ سے نوازےکیونکہ بلوچ ثقافت بلوچ قومی شناخت کی عملی جدوجہدمیں کلیدی کرداررکھتی ہے،دومارچ کو کلچر ڈے بلوچستان کے عوام قومی یکجہتی کےساتھ بھرپورانداز میں منائیں۔
تازہ ترین