• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی کرپشن سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہے‘ خانم اللہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین اور ممتاز ماہر تعمیرات خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ دھاندلی سے مسلط ہونے والے تجربہ و صلاحیتوں سے عاری اناڑی حکمرانوں کی کرپشن لوٹ کھسوٹ و بدعنوانیوں سے ملک بدترین معاشی بحران سے دو چار ہو چکا ہے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں جبکہ غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو گئی ہے انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے اپنی کرپشن لوٹ کھسوٹ بدعنوانیوں اورنااہل کو چھپانے کے لئے یہ ڈرامہ رچایا گیا کہ گذشتہ حکومتوں کے بیرونی قرضوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران سے دو چار ہوا ہے لیکن حکمرانوں کی اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہو نے سے حکمرانوں کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا گذشتہ حکومتوں کی طرف سے 71سال میں تیس ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا جبکہ تبدیلی سرکار کے ایک سال کے دور میں13ہزار ارب روپے کے نئے قرضے لیکر ملک کو مزید مقروض بنا دیا گیا عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگانے اور مافیا کے مفاد کے لئے مہنگائی کے ذریعے عوام کی چمڑی اتارنے کے باوجود معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے انتقامی کارروائیوں جعلی مقدمات اور انتقامی کارروائیوں کے ہتھکنڈوں کے ذریعے مسلم لیگ میں گروپ بندی اور مسلم لیگ کو توڑنے کی سازش کی گئی لیکن حکمرانوں کی سازش کامیاب نہ ہو سکی۔
تازہ ترین