• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ورکر نے پولینڈ میں چوری کی کوشش ناکام بنادی

خاتون ورکر نے پولینڈ میں چوری کی کوشش ناکام بنادی


یوں تو چوری اور ڈکیتی جیسی مشکل صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والی یہ خاتون تو بہت بہادر اور سمجھدار نکلی۔

جس نے اسٹور میں چوری کی غرض سے آنے والے چور کو اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

یہ واقعہ پولینڈ کے گاؤں Pinczyn کے اسٹور میں رونما ہوا، جب ایک چور اسٹور میں داخل ہوا اور خاتون ورکر پر پستول تان کر رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

یوں اچانک حملے پر خاتون ذرا نہ گھبرائی بلکہ جھاڑو سے چور پر حملہ کردیا جس پر چور گھبرا کر بھاگ نکلا۔

تازہ ترین