• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مکالمہ کا راستہ اپنانا ہوگا، طاہر محمود اشرفی

لاہور (وقائع نگار خصوصی )انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام مذاہب و مکاتب فکر کی قیادت کو متحد ہوکر جدو جہد کرنی ہوگی۔ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مکالمہ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ دنیا بھر کی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مذہبی قائدین کو مضبوط آواز بلند کرنی ہوگی۔ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین طاہر محمود اشرفی نے جمعیت علماء برطانیہ کے جنرل سیکرٹری مولاناقاری تصور الحق کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمولانا قاری تصور الحق نے کہا ہے کہ منظم سازش کے تحت انتہا پسندی اوردہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر اہل مغرب کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین