• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید کی ضمانت پر رہائی کا حکم

جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید کی ضمانت پر رہائی کا حکم 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکزی ملزم عبدالغنی مجیدکی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 کروڑ روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر عبدالغنی مجید علاج کے علاوہ کہیں اور منتقل ہوئے تو نیب ضمانت خارج کرنے کی درخواست دائر کر سکتا ہے۔ بدھ کو عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبدالغنی مجید کا علاج آغا خان اسپتال سے کرانا ہے۔

تازہ ترین