• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس، حج اخراجات میں کمی کی سفارش

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کی ذیلی کمیٹی نےسفارش کی کہ حج اخراجات میں مزید کمی کی جا ئے اور مکہ،مدینہ میں حاجیوں کیلئے رہائش کے اخراجات کو گزشتہ سال کی قیمت پر رکھا جائے۔ کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ حاجیوں کو ایک ٹکے کی سبسڈی نہیں دی جا رہی،حکومت حاجیوں سے پی آئی اے کا خسارہ پورا کرتی ہے،سینیٹر حافظ عبد الکریم کی زیر کمیٹی کے اجلاس میں حج 2020 کیلئے ایئرلائن کے کرایوں کا معاملہ زیر غور آ یا ۔ مارکیٹنگ جی ایم پی آئی اے محمد شفیق کمیٹی اجلاس میں شریک ہو ئے۔
تازہ ترین