• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال جنوبی گیس پائپ لائن منصوبہ کشمکش کا شکار

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) شمال جنوبی گیس پائپ لائن منصوبہ کشمکش کا شکار ہے۔ جب کہ پاور ڈویژن نے اس معاملے پر یوٹرن لے لیا ہے اور روس کی جانب سے نئے اسٹرکچر فراہم کیے جانے کے باوجود پرانے پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے مطالبے پر روس کی جانب سے پابندیوں سے آزاد اسٹرکچر کے باوجود شمال جنوبی گیس پائپ لائن منصوبہ (این ایس جی پی پی) کشمکش کا شکار ہے۔ جب کہ پٹرولیم ڈویژن نے بھی یوٹرن لے لیا ہے کیوں کہ وہ نئے اسٹرکچر کے ساتھ پچھلے اسٹرکچر کے حوالے سے بھی اس کشمکش میں مبتلا ہے کہ کیا دونوں اسٹرکچر پابندیوں سے آزاد ہیں یا نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کے نئے اقدام نے روس کو بھی حیرت زدہ کردیا ہے۔ اس منصوبے میں پہلے ہی 4 سال کی تاخیر ہوچکی ہے۔ تاہم، حال ہی میں روس کے وزیر توانائی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمر ایوب خان کو یہ کہتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ این ایس گیس پائپ لائن پرائیویٹ لمیٹڈ اور روس کی وزارت توانائی کی کمپنی ’’آپریشنل سروسز سینٹر‘‘ کو ہی روسی فیڈریشن نے نامزد کیا ہے۔ جب کہ پچھلے اسٹرکچر کی کمپنیاں اس میں شامل نہیں ہیں۔
تازہ ترین