• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس،ایم ایف پی سی بی کا اہم اجلاس ملتوی، آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

اسلام آباد (مہتاب حیدر) وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے بدھ کو ہونے والا مانیٹری اینڈ فٹکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ (ایم ایف پی سی بی)کا اجلاس ملتوی کرنے کے عین درمیان پاکستان کی اقتصادیات سے متعلق وزارتیں چین کے کورونا وائرس کے ملکی اقتصادیات پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کا جائزہ لینے میں ناکام رہیں۔ وزارت خزانہ کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ اجلاس آج جمعرات کو بلانے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن گورنر اسٹیٹ بینک کی پیشگی مصروفیات کے باعث یہ اجلاس آئندہ ہفتے کسی وقت ہی ممکن ہے۔ جہاں کورونا وائرس کے پاکستان کی اقتصادیات پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین