• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیارے مارگرانے کاسال مکمل،دستاویزی فلم کااجراء،قوم آج یوم فتح منائیگی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) بالاکوٹ حملہ کے بعد بھارت کے2طیارے کو مارگرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے” ناقابل تسخیر عزم” کے عنوان سے دستاویزی فلم کا اجراءکر دیا ہے، ،قوم آج یوم فتح منائیگی،پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ افواج پاکستان پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جڑے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہیں گی، پاکستان نے دستاویزی فلم کے ذریعے حقائق دنیا کے سامنے رکھ کر بھارتی جھوٹ اور پرپیگنڈے کو بھی مات دیدی ہے،27 فروری پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی ہمارا فخر ہے ۔
تازہ ترین