• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن میں رکاوٹ، فردوس شمیم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، خاتون کو ہراساں کرنے پر خرم شیر کے پرنسپل سیکرٹری کو عدالتی نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزارت کیخلاف جاری آپریشن میں رکاوٹ بننے والے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ خرم شیرزمان کے پرسنل سیکرٹری کیخلاف پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں عدالت نے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزارت کیخلاف جاری آپریشن میں رکاوٹ بننے والے فردوس شمیم نقوی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ شہری محمود اخترنقوی نے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ فردوس شمیم نقوی نے گلشن اقبال تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بنتے ہوئے الہ دین پارک سے متصل اراضی پر کرسی ڈال کر بیٹھ گئے ہیں اور حکام کے سامنےدیوار بن کر کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ دیا جائےپھر کارروائی کا آغاز کیاجائےفردوس شمیم اس عمل سے عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مرتکب ہوئے ہیںلہذا فردوس شمیم نقوی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کسی بھی عوامی عہدے کیلئے مستقل نااہل قرار دیا جائے۔ علاوہ ازیں سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کے پرسنل سیکرٹری (پی ایس) کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکن خاتون کو ہراساں کرنے کیخلاف دائر درخواست میں ترمیم کے بعد ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردئیے۔ واضح رہےکہ گزشتہ روز عدالت عالیہ نے درخواست گزار کودرخواست میں ترمیم کرکے تھانہ عزیز بھٹی و دیگر کو فریق بنانے کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان کے پی ایس او کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکن خاتون کو ہراساں کرنے کیخلاف انسانی حقوق کمیشن برائے جنوبی ایشیا( ایچ آرسی ایس اے ) کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 24 جنوری کو خرم شیر زمان کے پی ایس ا و نے 25تا 30مسلح افراد کے ہمراہ عامر قریشی نامی شہری کے گھر پر حملہ کیا اور خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا، مارا پیٹا اور گھر سے نکال دیا جبکہ گھر کا قیمتی سامان اور امریکن پاسپورٹ سمیت دیگر قیمتی سامان بھی اپنی ہمراہ لے گئے جسکے بعد15 پر کال کر پولیس کو بلایا تو پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں چھوڑ دیا،ایس ایچ او عزیز بھٹی اور پولیس ملزمان سے ملے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین