• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، جنگ بندی کی خلاف ورزی پر احتجاج

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی


اسلام آباد( نمائندہ جنگ)بھارت کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، بھارتی افواج کی جانب سے25 فروری 2020کو لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹرمیں جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں بے گناہ 40سالہ محمد بشیر ولد نذر دین سکنہ گاوں مندھر کے شدید زخمی ہونے پر احتجاج کیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ، بھارت سمجھوتے کا احترام کرے، بھارتی افواج ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر عام شہری آبادی کو آرٹلری اور بھاری وخودکار ہتھیاروں سے مسلسل نشانہ بنارہی ہے، جنگ بندی کی خلاف ورزیوںمیں اضافے کا یہ غیر معمولی سلسلہ 2017ءسے اب تک جاری ہے۔ 2017میں جنگ بندی کی 1970 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی جبکہ رواں سال اب تک 384 مرتبہ بھارت جنگ بندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

تازہ ترین