• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار کونسل کو دفتر کی جگہ فراہم کرنے کے اقدامات کرینگے، فروغ نسیم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل نے وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد بار کونسل کے وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے سرگرم ہیں ، وکلاءمتحد ہو کر اپنے بارے میں غلط تاثر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں ، قانون کی تعلیم کے لئے بین الاقوامی طرز پر یونیورسٹیاں بنا کر انہیں بار کونسلز کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اسلام آباد بار کونسل کو دفتر کی جگہ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔
تازہ ترین