• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کے نرخوں میں مزید کمی کو یقینی بنایا جائے ،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبے بھر میں چینی کی قیمتوں اورموجودہ سٹاک کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز پر سپلائی کی پوزیشن اور ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظرچینی کی دستیابی کے سلسلے میں اقدامات کے جائزے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں اعلی سطحی اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوااجلاس میں صوبے بھر میں مجموعی طور پر چینی کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جس پر چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں میں شوگر ملز موجود ہیں وہاں چینی کے نرخوں میں مزید کمی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین