• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدعنوان افسران کیخلاف کارروائی کی جائے‘حاجی نصراللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے مشیر ایکسائز ملک نعیم اور سیکرٹری ایکسائز سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک افسر نے دو ماہ قبل ٹرک کے کاغذات اور ٹیکس کیلئے 90ہزار روپے مجھ سے لئے۔ کاغذات مکمل ہونے کے بعد جب بک بنائی گئی اور فائل چیک کی گئی تو معلوم ہوا کہ مذکورہ افسر نے 25 ہزار روپے زیادہ لئے جب بطور ٹرانسپورٹر میرے ساتھ ایسا واقعہ پیش آسکتا ہے تو غریب عوام کے ساتھ کیا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ٹرانسپورٹرز اور عوام کیساتھ لوٹ مار کی مخالفت کی اور ایماندار افسران کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی میں بیٹھے ان افسران اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے اداروں میں اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے اگر ان کا تبادلہ نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹرز ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے۔
تازہ ترین