• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ : ایران سے آنے والوں کے طبی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

ایران سے آنے والوں کے طبی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ


سندھ میں محکمہ صحت نے ایران سے آنے والوں کے طبی ٹیسٹ آج سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے گزشتہ 2 ماہ کے دوران ایران سے کراچی آنے والوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ 

ایئرپورٹ امیگریشن حکام سے حاصل کردہ فہرست میں کراچی پہنچنے والوں کے نام، پتے، قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے پانچوں اضلاع میں سرویلنس افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، مذکورہ افراد کے اہل خانہ کے بھی خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے اور طبی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

تازہ ترین