• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: 18 فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا

آسٹریلیا: 18 فٹ لمبے اژدھے کے پیٹ سے تولیہ نکال لیا گیا


آسٹریلیا میں ڈاکٹرز نے اژدھے کے پیٹ میں موجود تولیے کو نکال دیا۔

آسٹریلوی خاتون اپنے پالتو اژدھے مونٹی کو سست ہونے پر جانوروں کے اسپتال لائی، جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ اژدھے کے پیٹ کے اندر کپڑا موجود ہے، جس پر ٹیم نے اْس کے منہ کے ذریعے کیمرہ پیٹ میں داخل کر کے جائزہ لیا۔

کیمرے کی مدد سے ماہرین نے دیکھا کہ اژدھے کے پیٹ میں بڑا تولیہ موجود ہے، جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کے بعد باہر نکال لیا۔

اژدھے کے آپریشن اور تولیہ نکلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔