• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال سے کم عمر کے بچوں کی دیکھ بھال پر والدین کی پانچ فیصد زائد رقم خرچ

لندن( پی اے) انگلینڈ ، سکاٹ لینڈ اور ویلز کے والدین ایک سال قبل کے مقابلے میں دو سال سے کم عمر کے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے 5فیصد زائد رقم ادا کررہے ہیں۔ یہ انکشاف ایک رپورٹ سے ہواہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ دو سال کی عمر کے بچوں کی دیکھ بھال پر4فیصد زائد رقم ادا کررہے ہیں۔ بچوں کی چیریٹی کورم کے مطابق دو سال کی عمر سے کم بچوں کے لئے پارٹ ٹائم نرسری کا خرچ اس وقت اوسطاً 130 پونڈ فی ہفتہ سے زائد ہے۔ اس نے اصلاح اور بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو سادہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے حکومت نے کہا ہے کہ وہ بچوں کی دیکھ بھال کی مفت فراہمی اور جگہیں بھانے کے لئے شرح بڑھا رہی ہے۔ کورم فیملی اینڈ چائلڈ کیئر سروے کے نتائج کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کا خرچ عمومی طورپر قیمتوں میں اضافے کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ مہنگائی کو ناپنے والا کنزیومر پرائسز انڈکس جنوری میں ایک اعشاریہ 8 فیصد پر تھا چیریٹی نے کہا ہے کہ اس کے سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ دو سال سے کم عمر کے بچے کے لئے پارٹ ٹائم نرسری کا اوسط ہفتہ واری خرچ 131 اعشاریہ 61پونڈ یا سالانہ 6ہزار 8سو پونڈ سے زائد ہوچکا ہے۔ سالانہ سروے نومبر 2019ء اور جنوری 2020 کے درمیان 175 لوکل اتھارٹیز کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال کا خرچ اور دستیابی نمایاں طور پر علاقوں پر ہے جہاں لوگ رہتے ہیں۔ ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ سب سے مہنگے علاقے لندن اور سائوتھ ایسٹ ہیں جہاں دو سال سے کم عمر بچے کی 25گھنٹے کی نرسری کی دیکھ بھال کا خرچ علی الترتیب 165 اعشاریہ 47 اور 144 اعشاریہ 90 پونڈ فی ہفتہ ہے۔ لندن کے اندرونی علاقے میں اوسط خرچ 182 اعشاریہ 56 پونڈ ہے۔ سکاٹ لینڈ میں سستے ترین علاقے یارکشائر اور ہمبر ہیں جہاں خرچ علی الترتیب 111اعشاریہ26 اور 113 اعشاریہ 76پونڈ ہے۔ دریں اثنا سروے سے دستیابی کے فرق کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ انگلینڈ کی 56فیصد لوکل اتھارٹیز فل ٹائم کرنے والے والدین کے لئے بچوں کی کافی دیکھ بھال کی حاملہیں۔2019ء میں یہ تعداد57 فیصد تھی والدین کے آفس کے باقاعدہ اوقات سے باہر کام کرنے، بچوں کے معذور ہونے اور 12تا14 سال کی ہونے کی صوت میں بھی فرق ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ بھر میں ہفتے میں 5 روز سکول کے بعد کلب استعمال کرنے والے خاندانوں کے لئے اوسط ہفتہ واری خرچ 60اعشاریہ 99 پونڈ پایا گیا۔ کورم کی رپورٹ میں دلیل دی گئی ہے کہ گرچہ بہت سارے خاندانوں کے لئے سپورٹ، رعائیتں اور مفت حقدار ہونا دستیاب ہے تاہم سسٹم بہت پیچیدہ ہے جس سے والدین کے حقدارہونے کے باوجود سہولتوں سے محرومی کا خطرہ ہے۔ اس نے اصلاحات کے لئے کئی تجاویز دی ہیں جن میں یونیورسل کریڈٹ کے تحت ادا کی جانے والی زیادہ سے زیادہ رقم کو بڑھانا اور اپ فرنٹ ادائیگیوں کو بہتر بنانے ہے۔ کورم فیملی اینڈ چائلڈ کئر کی سربراہ کلیئری ہارڈنگ نے کہا ہے کہ بچوں کی دیکھ بھال پر سرمایہ کاری ہم سب کیلئے اچھی چیز ہے کیونکہ یہ والدین کے کام کرنے میں مدد کرتی ہے اور ہمارے مستقبل کے لئے بچوں کی تعلیم اور ہنر میں اضافہ کرے گی حکومت نے کہا ہے کہ خاندانوں کو کام اور گھریلو زندگی میں توازن پیدا کرنے کے قابل بنانے کے لئے بچوں کی دیکھ بھال اور ابتدائی تعلیم پر سرمایہ کاری 2020-21ء میں 3اعشاریہ 6ارب پونڈ تک پہنچ جائے گی۔ اکتوبر میں محکمہ تعلیم نے کہا تھا کہ بچوں کی دیکھ بھال کو جگہوں کی مفت فراہمی کیلئے انگلینڈ بھر کی کونسلیں اضافی فنڈ حاصل کریں گی اور سرمایہ کاری اضافی شرمور کی حامل ہوگی۔
تازہ ترین