• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسیکس،لندن میں کارچوروں کیخلاف کارروائی، مسروقہ گاڑیاں برآمد

لندن ( پی اے ) کاروں کی چوری پر تحقیقات کے نتیجے میں تقریباً 400 افسران نے ایک کارروائی میں حصہ لیا جس کےدوران مجموعی طور پر 4ملین پونڈز مالیت کی مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔گزشتہ روز جی ایم ٹی تقریبا 05:45 بجے ایسیکس اور لندن میں 20 سے زائد پراپرٹیز پر چھاپے مارے گئے۔ ان کارروائیوں میں 12گرفتاریاں ہوئیں جبکہ 12 مسرقہ کاریں اور 90000پونڈز ضبط کر لئے گئے۔ آپریشن ایسیکس پولیس، میٹ پولیس اور برٹش ٹرانسپورٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ کارروائی جس تحقیقات کے نتیجے میں کی گئی اس کے مطابق مشتبہ گینگ ارکان نے گزشتہ 16 ماہ کے عرصہ میں تقریباً 3 تا 4ملین پونڈز مالیت کی 90 کاریں چوری کیں۔ جن پراپرٹیز پر چھاپے مارے گئے تھے ان میں سے بعض چیلمس فورڈ، برین ٹری ،سائوتھ اینڈ، باسلڈن اور اٹلسفورڈ اضلاع میں تھیں ، لندن میں جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان کی اکثریت دارلحکومت کے ایسٹ میں تھی۔
تازہ ترین