• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائونٹی لائنز کے منشیات کے گروہوں کیخلاف کارروائی، 46افراد گرفتار

لندن (پی اے)پولیس نے کائونٹی لائنز کے منشیات کے گروہوں کے خلاف کارروائی پر انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں 46افراد کو گرفتار کرلیا۔ منگل کو گروہوں کے خلاف 11چھاپے مارے گئے جو منشیات لاتے لیجاتے تھے۔ مرسی سائیڈ پولیس نے نیدرٹن اور ٹوکس ٹیتھ کے علاقے اولڈ سوان کے گائوں سٹاک برج میں چھاپوں کے دوران 36افراد کو گرفتار کیا۔ لنکاشائر، ٹے سائیڈ اور ورکنگٹن کمبریا کے علاقے پرتھ میں بھی چھاپے مارے گئے۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے بھی ریل نیٹ ورک پر 3افراد کو گرفتار کیا۔ 46افراد کو منشیات کے مختلف جرائم کے شبے میں گرفتار کیا گیا لنکاشائر پولیس نے بلیک پول، لنکاسٹر میں چھاپوں کے دوران 5افراد کو گرفتار کیا افسران نے اے کلاس ڈرگز کی بڑی مقدار اور 20ہزار پونڈ لیورپول کے ایک مکان سے برآمد کئے جبکہ لنکاشائر سے ایک مصنوعی آتشیں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کو ایبرڈین ائرپورٹ اور وگن پرسٹین اور لیورپول کے مرکزی ریلواے سٹیشنوں پر تعینات کیا گیا تھا۔ مرسی سائیڈ پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل لون کرچلے نے بتایا کہ 5کمزور نوجوان افراد کو بازیاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کائونٹی لائنز کے جرائم کے یہ ذمہ دار افراد اپنی منشیات کی تجارت سے ہماری لوکل کمیونٹیز میں تباہی لاتے ہیں اور کمزور افراد کو اپنے دھندے میں ملوث کرنے کے لئے نشانہ بناتے ہیں۔
تازہ ترین