• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساری امت صدیق اکبرؓ کی اولیت و فضیلت پر متفق ہے،حافظ عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر) افضل البشر بعد الانبیاء صدیق اکبرکائنات کی سب سے عظیم شخصیت تھے جنہیں ہر لحاظ سے امت میں فوقیت نصیب ہوئی ، وہ خاتم النبین کی ختم نبوت کے سب سے پہلے محافظ تھے ، رسول اقدس کے سب سے بڑے جانثار اورسچے محب تھے دنیا میں حب رسالت کے سارے دروازے صدیق اکبرکی جانب ہی سے کھلتے ہیں ان کے ساتھ محبت و والہیت جنت میں جانے کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہارمولانا حافظ عبدالاعلیٰ درانی سیکرٹری نشر و اشاعت مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے اولڈھم جامع اہل حدیث میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہانبی اقدس نے فرمایاتھامیں نے سب لوگوں کے ہرقسم کے احسانات کا بدلہ چکا دیا ہے لیکن ابوبکر کے احسانات کا بدلہ صرف اللہ ہی چکائے گااور یہ دنیاکی واحد شخصیت ہیں جن کے احسانات کانبی اقدس نے بھی اعلان کیا۔اللہ و رسول کے بعددنیائے اسلام کے سب سے بڑے ہیروکانام ابوکر صدیقؓ ہے، نبوت کے بعد اور نبوت کے ساتھ صداقت لازمی ہے اوریہ سعادت صدیق اکبرؓ کوحاصل ہوئی ۔مولاناعبدالاعلیٰ نے کہا کہ ساری امت صدیق اکبر کی اولیت و فضیلت پر متفق ہے۔ ایسے علمی مباحث جو بربادی ایمان کاباعث بنیں یہ کلی طور پر ممنوع ہیں، اگرکوئی علمی کوتاہی کی بات ہوتو اہل علم سے تسلی کرنی چاہیئے ناکہ دشمنان اسلام کے پروپیگنڈے سے متاثر ہوکرنیا فتنہ کھڑانہ کردیاجائے مولانا عبدالاعلی نے کہاباغ فدک اور رسول اقدس کی وراثت کا مسئلہ تواسی وقت حل ہوگیاتھا جب جگرگوشہ رسالت سیدہ فاطمہ الزہراء کوعلم ہوگیا کہ نبی اقدس کی کوئی مالی وراثت نہ تھی ،یہی وجہ ہے کہ امام علیؓجو سیدہ کے خاوند اورپھران کے جانشین سیدناحسن ؓجو سیدہ کے لخت جگر بھی تھے انہوں نے اپنے اپنے دور خلافت میں اسے حاصل کرنے یاخاندانی ملکیت میں شامل کرنے کانہیں سوچا۔ 
تازہ ترین