• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ثالثی کے نام پر ڈرامے کررہے ہیں ، محمد زبیر شاہین

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین  نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ دورہ انڈیا کے دوران عمران نیازی کی بڑی تعریفیں کی ہیں، البتہ مشترکہ اعلامیہ پاکستان کے خلاف تھا اس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکہ نے عمران سے ضرور کوئی کام لینا ہے اور اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرے گا، پرویز مشرف کی بھی صدر بش ایسے ہی تعریفیں کیا کرتا تھا اور پھر انہیں بھی جس طرح استعمال کیا، ڈرون حملے کرائے گئے اور پاکستان کے ہوائی اڈے بھی مہیا کیے گئے اور پاکستان کے اندر دہشتگردوں نے ملک کی تباہی کی اور ستر ہزار پاکستانی مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدرکشمیر پر ثالثی کے نام پر بھی ڈرامے کر رہے ہیں یہ صرف پاکستان کو خوش کرنے کے لیے کہا جارہا ہے اور مودی کے ساتھ کوئی بات نہیں کی گئی جس دن صدر ٹرمپ انڈیا میں تھے، دہلی سڑکوں پر مسلمانوں کا جس طرح کا قتل ہور رہا تھا اس پر مکمل خاموش رہے اور مودی کو امن کا سرٹیفیکٹ دیا جارہا تھا، اس سے آمریکہ کی پالیسی سامنے آچکی ہے کہ ان کے مفادات بھارت کے ساتھ ہیں ۔ زبیر شاہین نے کہا کہ کسی دوسرے ملک نے پاکستان کی جنگ نہیں لڑنی خود بھارت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات بھی ہیں کوئی دوسرا بھارت کو کیوں ناراض کرے گا۔
تازہ ترین