• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی سی نے ٹیم کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیدیا

ایم سی سی نے ٹیم کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیدیا 


راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) ایم سی سی کے صدر اور سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان میں ایم سی سی کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے ۔ پاکستان کی مضبوط ٹیم عالمیکرکٹ کے لیے بہت ضروری ہے ۔ امید ہے ایم سی سی کے دورے کے بعد ٹیمیں پاکستان جائیں گی اور پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔ لاہور میں ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے اپنے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیا ہے۔ ایم سی سی کےچیف ایگزیکٹو گائے لیوینڈر کا کہنا ہے کہ پاکستانی کی عوام نے بہت شاندا اور والہانہ ر استقبال کیا ۔پاکستان کے بارے میں لوگوں کی جو رائے ہے،حقیقت اس سے مختلف ہے ۔ پاکستان میںمحفوظ محسوس کیا ۔ پاکستانیوں میں کرکٹ کا جذبہ قابل ذکر اور انٹرنیشنل کرکٹ دیکھنے کی بہت خواہش ہے،چاہتے ہیں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے ۔ ہر ٹیم اپنے طور پر بھی پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لے سکتی ہے ۔پاکستان کے تجربے کے بارے میں مثبت رپورٹ دی ہے۔

تازہ ترین