• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کینبرا/میلبورن (نیوز ایجنسیز) آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیااور بھارتی ویمنز نےمیچز جیت لئے۔ بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ جمعرات کو کینبرا کے میں میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ایک وکٹ پر 189 رنز بنائے۔ الیزا ہیلی 83 اور بیتھ مونی ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہیں۔ ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 103رنز بناسکی۔ اس کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم اپنے گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ادھر میلبورن میںبھارتی ویمنز نے 20اوورز میں 8وکٹ پر 133رنز اسکور کیے۔ شفالی ورما46 رنز بنائے اور تانیہ بھاٹیہ23 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ نے ہدف حاصل کرنے کیلئے پورا زور لگایا ۔ اسے کامیابی کیلئے آخری اوور میں 16رنز درکار تھے لیکن ناکام رہی اور134 کے جواب میں130رنز بناسکی ۔ ایمیلیا کر نے ناقابل شکست 34، کیٹی مارٹن 25 اور میڈی گرین نے 24رنز بنائے۔

تازہ ترین