• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان ٹیم کا آج انگلش ٹیسٹ ہوگا

ویمنز ٹی20 ورلڈکپ، پاکستان ٹیم کا آج انگلش ٹیسٹ ہوگا 


راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) خواتین ورلڈ کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دینے والی پاکستانی ٹیم دوسرا میچ جمعے کو انگلینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے۔ انگلینڈ کو ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کینبرا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کھلاڑی جویریہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی پر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کامیابی کی بڑی وجہ تمام کھلاڑیوں کا یکجا ہوکر کھیلنا تھا اور یہی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا خاصا ہے۔ پہلے میچ میں بولروں نے حریف ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے دباؤ کا شکار کردیا تھا جس کا بیٹرز نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جویریہ خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وقت کم ہوتا ہے لہٰذا جو ٹیم اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلتی ہے، کامیابی پاتی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں اور تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انگلینڈکے خلاف پاکستان کو فتح دلاکر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کروں گی۔

تازہ ترین