• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونٹی رہوڈز کے موٹر سائیکل پر اسلام آباد کی سیر سپاٹے

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان کو دنیا کے بہترین جرائد نےرواں برس سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں سپر لیگ کیلئے موجود جونٹی رہوڈز حسین مقامات کی سیر کو نکل پڑے۔ سابق جنوبی افریقی کرکٹرز نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر موٹر سائیکل گروپ کے ساتھ فیصل مسجد، مری روڈ سمیت اسلام آباد کے مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔وہ لکھتے ہیں کہ بطور کھلاڑی مختلف ملکوں کے دورے میں زیادہ تر اِیئر پورٹ، ہوٹل اور اسٹیڈیم تک محدود رہا اورگھومنے کا زیادہ موقع نہیں ملتا تھا لیکن اب کوشش کرتا ہوں کہ مختلف مقامات کی سیر ضرور کروں ۔
تازہ ترین